ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے للتا کی حالت اتنی ٹھیک تھی کہ انہوں نے کہا کہ یہاں انچارج میں ہوں:اپولوہسپتال

جے للتا کی حالت اتنی ٹھیک تھی کہ انہوں نے کہا کہ یہاں انچارج میں ہوں:اپولوہسپتال

Mon, 06 Feb 2017 23:01:30    S.O. News Service

چنئی، 06 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے پیچھے کی وجوہات کو صاف کرنے کے لئے چنئی کے اپالو ہسپتال نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے معلومات دی ہے کہ جے للتا کی موت سنگین انفیکشن سے ہوئی تھی اور ان کے اعضاء نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔جے للتا کے انتقال کو لے کر پھیل رہی افواہوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اس پریس کانفرنس کو منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں نے کہا کہ کارڈیک اریسٹ آنے سے ایک ہفتے پہلے تک جے للتا اشاروں سے بات کرنے لگی تھیں اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش بھی کرنے لگی تھی۔آخری ہفتوں میں ان کو دیکھنے آئے برطانوی ڈاکٹر رچرڈ بیل نے کہا کہ ان کے اعضاء میں انفیکشن ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تین ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد 5 دسمبر کو جے للتا کو اچانک کارڈیک اریسٹ آیا۔ ان کی اس حالت کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔ ڈاکٹر بیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی کو سانس لینے میں دقت ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی انفیکشن کے بعد ان کی حالت سدھر رہی تھی، وہ ہوش میں تھی اور اشاروں میں بات بھی کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر بیل نے کہا کہ ان کی حالت اتنی ٹھیک تھی کہ جب میں نے ان سے کہا کہ میں یہاں کا انچارج ہوں تو انہوں نے کہانہیں، انچارج میں ہوں۔بتا دیں کہ جے للتا کے ہسپتال میں رہنے کے دوران ان کی اصل حالت کو لے کر کافی قیاس لگائے جا رہے تھے۔ مخالف جماعتوں سمیت بہت سے لوگوں نے ایسے الزام لگائے گئے کہ جے للتا کی اصل حالت لوگوں کو بتائی نہیں جا رہی ہے۔ یہ الزام اس لئے بھی لگ رہے تھے کیونکہ ششی کلا سمیت کچھ ہی لوگوں کو جے للتا سے ملنے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ دستاویزات پر لئے گئے جے للتا کے انگوٹھے کے نشان نے بھی لوگوں کے ذہنوں میں ان کے زندہ رہنے، نہ رہنے کو لے کر شک پیدا کر دیا تھا۔ ڈی ایم کے نے یہ بھی کہا کہ جے للتا کی حالت تو ٹھیک ہے تو ان کی ایک تصویر کھینچ کر کیوں نہ عوام کو دکھائی جائے۔ ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بیمار ہوتے ہیں، ان کی تصویر لینا مناسب نہیں ہے، اسے دخل اندازی کہاجاتاہے۔


 


Share: